لاہور میں مارکیٹ کب بند ہو گی ؟ نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹ کب بند ہو گی ؟ نوٹیفکیشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام کمرشل مارکیٹیں،مالز،بیکریاں،دکانیں رات11 بجے بند ہوں گی۔تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں رات 11 بجے بند ہونگی، شاپنگ مال، سویٹس شاپ، بیکریاں بھی پورا ہفتہ رات 11 بجے بند ہونگی، ریسٹورنٹ، ہوٹلز، کافی شاپ اور کیفے پورا ہفتہ رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی. میڈیکل سٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ، پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، ہاسپٹل، لیبارٹری پر وقت کی کوئی پابندی نہیں. میڈیکل سٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ، پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، ہاسپٹل، لیبارٹری پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت ہے. 

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا.