ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین (Jack Bergman)نے کہاہے کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

 یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

 پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا؟
 
 

Ansa Awais

Content Writer