وقاص احمد : لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ جمشید رحمت اللہ کی چوری ہونے والی کار برآمد ہو گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ جمشید رحمت اللہ کی گاڑی اتوار کے روز گورا قبرستان کے باہر سے چوری ہو گئی تھی۔ غالب مارکیٹ پولیس نے سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔
اے وی ایل ایس نے گاڑی کو لاہور اسلام آباد موٹروے سے برآمد پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق ضروری کاروائی کے بعد گاڑی کو سابق جسٹس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔