ویب ڈیسک : چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے ’K ’ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے متعارف کردہ ’K ’ ویزا یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا جس کے تحت اہل امیدواروں کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت زیادہ آسانی سے ملے گی۔
K ویزا ہولڈرز تعلیم، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی اور کاروباری تحقیق میں حصہ لے سکیں گے جبکہ اس کے لیے کسی ملکی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے ہے۔