جنوری کے آخری ہفتہ میں عام انتخابات ہوں گے، مرتضیٰ سولنگی

جنوری کے آخری ہفتہ میں عام انتخابات ہوں گے، مرتضیٰ سولنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتہ میں عام انتخابات ہوں گے، الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ 

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی، نگران حکومت آئین و قانون کے تحت وجود میں آئی۔ مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، انتخابی مہم کے لئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن ملنا ضروری ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کے دوران ہم کسی جماعت کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے۔