سنگین جرم ثابت ہونے پر پانچ پولیس اہلکار برطرف

سنگین جرم ثابت ہونے پر پانچ پولیس اہلکار برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایگل سکواڈ  پولیس کے پانچ اہلکاروں کو منشیات کے سمگلروں کو  باعزت فرار کروا کر منشیات آپس میں بانٹ لینے کا جرم ثابت ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

کوئٹہ پولیس کی ایگل سکواڈ کے اہلکاروں نے 12 اور 13 ستمبر کی درمیانی شب کوئٹہ کی آرٹ سکول روڈ پر ایک کار کی تلاشی کے دوران ہیروئین اور آئس برامد کی، پانچ اہلکار سمگلر کو کار سمیت آرچر روڈ پر لے گئے وہاں مزید تلاشی کے بعد کار سے منشیات کی مزید بھاری مقدار نکل آئی۔ پانچوں پولیس اہلکاروں نے سمگلر سے ساز باز کر کے اسے کار سمیت عزت کے ساتھ رخصت کر دیا اور منشیات آپس میں  بانٹ لیں۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے ایس پی ایلیٹ فورس کوئٹہ اختر اقبال ن کو ان اہلکاروں کے متعلق تحقیقات اور کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ ایس پی ایلیٹ فورس اختر اقبال نے  پانچوں اہلکاروں کو معطل کر کے حوالات میں بند کروا دیا اور ان کے خلاف تحقیقات کے لئےایک انسپکٹر کو مقرر کر دیا۔ تحقیقات میں جرم ثابت ہونے پر پانچوں اہلکاروں کو 20 ستمبر  کو ملازمت سے برخواست کر دیا گیا۔ ان اہلکاروں کے نام  محد زبیر، محمد نور، خاقان، یاسین اور عنایت اللہ ہیں.