لاہور میں برائلر کی 3 سنچریاں، شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

 لاہور میں برائلر کی 3 سنچریاں، شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) لاہور  میں برائلر نے تین سنچریاں مکمل کرلیں، مرغی کا گوشت 11روپے اضافے کے بعد 302 روپے فی کلو ہو گیا۔

نئے پاکستان میں برائلر کی بھی مسلسل اونچی اُڑان، عید قربان کے بعد غریب آدمی کی خوراک برائلر گوشت بھی مہنگا ہو گیا، شہر میں زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 208 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 11 روپے اضافے کے بعد 302 روپے فی کلو ہو گیا، رواں ماہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 73 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

مرغی کا گوشت مہنگا ہونے پر شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا تھا کہ مٹن، بیف پہلے ہی پہنچ سے دُور تھے اب برائلر بھی مہنگا ہوگیا۔

مہنگی مرغی کے باعث شہریوں کیساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان ہیں، دکانداروں کا کہنا ہےکہ گوشت مہنگا ہونے سے کاروبارمیں بہت فرق پڑا ہے۔

مہنگائی کے ستائےعوام کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگی مرغی سےغریب پر بوجھ بڑھا ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer