6.1 شدت کا زلزلہ،خوف وہراس پھیل گیا 

6.1 شدت کا زلزلہ،خوف وہراس پھیل گیا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیپال میں زلزلے کے جھٹکے دہلی،زلزلے کا مرکز 13 کلومیٹر نیچے تھا۔
آج صبح نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے باگ متی اور صوبہ گنڈکی کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق صبح 7 بج کر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال کے ضلع دھاڈنگ میں تھا۔
واضح رہے کہ نیپال میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔اس سے قبل 16 اکتوبر کو نیپال کے مغربی صوبے میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ نیپال ہندوستانی اور تبتی ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہے۔ یہ ٹیکٹونک پلیٹیں ہر 100 سال بعد دو میٹر تک حرکت کرتی ہیں جس کی وجہ سے دباؤ پیدا ہوتا ہے اور زلزلے آتے ہیں۔ نیپال میں 2015 میں 7.8 شدت کے زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس کی وجہ سے تقریباً 9000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔