لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کے بطور جج 5 سال  مکمل

لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کے بطور جج 5 سال  مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کے بطور جج 5 سال  مکمل ہوگئے۔

 جسٹس انوار الحق پنوں ، جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس  محمد وحید خان، جسٹس  رسال حسن سید ، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم کے بطور جج پانچ سال مکمل ہو گئے، پانچ سال مکمل کرنے والےججز کو ہائیکورٹ کے ججز ، وکلاء  اور عزیز اقارب نے مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، تمام ججز 23 اکتوبر 2018 کو لاہور ہائیکورٹ میں تعینات ہوئے۔

 جسٹس انوار الحق پنوں 27مارچ2025کوریٹائرہوں گے، جسٹس فاروق حیدر اس وقت ججز سنیارٹی لسٹ میں 26 ویں نمبر پر ہیں اور وہ 23 اپریل 2030 کو ریٹائر ہوں گے، سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر موجود جسٹس محمد وحید خان 27 اپریل 2031 کو ریٹائر ہوں گے، جسٹس رسال حسن سید ججز سنیارٹی لسٹ میں 28 ویں نمبر پر ہیں اور 10 ستمبر 2032 کو ریٹائر ہوں گے۔

 جسٹس عاصم حفیظ کو بھی بطور جج 5سال مکمل ہو گئے ان کا سنیارٹی لسٹ میں 29 واں نمبر ہے اور وہ 13 ستمبر 2032 کو ریٹائر ہوں گے، ججز سنیارٹی لسٹ میں 30 ویں نمبر پر موجود جسٹس صادق محمود خرم 7 جنوری 2035 کو ریٹائر ہوں گے۔