سمندری طوفان’ تیج‘ ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ، پانچواں الرٹ جاری

سمندری طوفان’ تیج‘ ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ، پانچواں الرٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

 سمندری طوفان تیج تیزی سے یمن کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے  تاہم طوفان سے پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ 

 الرٹ کے مطابق سلالہ سے جنوب مشرق 530کلومیٹر کے فاصلے پر، گوادر کے جنوب مغرب میں 1600 کلومیٹر اور کراچی کے جنوب مغرب میں 1830 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے گرد ہوائیں 150 سے 160 فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔  

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نیا سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ طوفان کے خطرے کے پیش نظر  پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کیا جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان گوادر سے 1750 کلومیٹر جنوب اور کراچی سے 1810کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں سلالہ اومان کی جانب سے بڑھے گاجس سے پاکستان کو زیادہ خطرات نہیں ہیں۔