سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار

سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پولیس نےکار سرکار میں مداخلت کے الزام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کو گرفتار کرلیا ہے اور آج انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد  کیپٹن (ر) صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا جب وہ بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے۔ کیپٹن (ر) صفدر کو کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی،جس کے بعد عدالت انہیں مزید حراست میں رکھنے یا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer