لاہور میں تمام تعلیمی ادارے،دفاتر ہر ہفتے 3 دن بند رہیں گے

لاہور میں تمام تعلیمی ادارے،دفاتر ہر ہفتے 3 دن بند رہیں گے
کیپشن: schools closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا، لاہور میں تمام تعلیمی ادارے  اور نجی فاتر  3 دن بند رہیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی حکومت نے لاہور میں ہفتے میں تین دن سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا، لاہور کے سرکاری اور نجی سکولوں میں ہر ہفتے تین چھٹیاں کا اعلان کر دیا ہے، لاہور میں ہفتہ، اتوار اور سوموار کو سکول بند رہیں گے۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، پندرہ جنوری تک نوٹی فکیشن پر عملدرآمد رہے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سموگ پر قابوپانے کے لئے اہم اقدامات کا حکم دے دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق  لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں سے سوموار سے بند رہیں گے تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے اسی طرح لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام نجی دفاتر بھی سوموار کو بند رہیں گے۔نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کرسکے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ان فیصلوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 تک ہوگا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔پنجاب حکومت سموگ کو پہلے ہی آفت قرار دے چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات او رفیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی ہے- کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے وا قعات کی شکایات پر فوری ایکشن لیاہے.

انہوں نے کہا کہ حکومت سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے او رکرتی رہے گی۔سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer