پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دوسرے فیز میں سرکاری کالجز میں 690 کالجز انٹرنیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے عارضی بنیادوں پر کالج ٹیچر انٹرنیز بھرتی کئے جا رہے ہیں، پہلے فیز میں سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کے بعد دوسرے فیز میں مزید 690 سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 سمری کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں مختلف شعبہ جات میں 45000 روپے ماہانہ مشاہرے پر بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتیوں کے لئے اشتہار دسمبر تک جاری کر دیا جائے جبکہ دسمبر کے وسط تک بھرتیوں کا تمام عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer