پی آئی اےطیارہ گرکر تباہ،مسافروں کے نام،ڈائریکٹر 24 نیوز انصار نقوی بھی سوار تھے

پی آئی اےطیارہ گرکر تباہ،مسافروں کے نام،ڈائریکٹر 24 نیوز انصار نقوی بھی سوار تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا  طیارہ  ماڈل کالونی کے قریب  گرکرتباہ ہوگیا، طیارے میں 107 مسافر سوار تھے،24 نیوز کے ڈائر یکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی سوار تھے،مسافر طیارہ لینڈنگ سے پہلے بے قابو ہوگیا  اور گر کر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والاقومی ائیر لائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،پی کے 8303 میں 107مسافر سوار تھے,طیارہ لاہور سے کراچی جا رہا تھا، لینڈنگ سے پہلے بے قابو ہوا، پی کے 8303 میں 99مسافر ،8عملے کے ارکان سوارتھے، کراچی ائیر پورٹ کے قریب لینڈنگ کرتے مسافر طیارہ تین،چار گھر کے ساتھ ٹکرانے کے بعد رہائشی آبادی میں جا گرا،پولیس، رینجرز اور سی اے اے کی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں، افسوسناک حادثے میں  تقریباً 100 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،ذرائع کا کہناتھا کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیر بس سی 20 ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق طیارے میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔تباہ ہونے والے طیارے میں عملے میں ڈائریکٹر پروگرامنگ 24 نیوز انصار نقوی بھی شامل تھے، لاہور ائیرپورٹ پر ایمرجنسی کاؤنٹر قائم کردیا گیا،علاوہ ازیں کیپٹن ،فرسٹ آفسر عثمان ا عظم،فرید احمد اوردیگر شامل ہیں،مدیحہ ارم،عبدالقیوم اشرف،ملک عرفان،عصمہ شہزادی ،آمنہ عرفان شامل تھے۔

عملے میں ملک عرفان ،مدیحہ ارم ،عبدالقیوم ،اشرف ملک،عاصمہ شہزادی،فرید احمد،آمنہ عرفان،کپتان سجاد گل،فرسٹ آفسر عثمان ا عظم،فرید احمد سمیت جہاز کےتمام عملے کا تعلق لاہور سے ہے۔
مسافروں میں فتح اللہ ،رحیم زین ،کاشف افضال،شبیر احمد،رضوان احمد،بلال احمد،یاسمین اقبانی ،فروا علی ،ارمغان علی،فوزیہ ،محمد ایس اسلم،محمد عطاء اللہ،رائےعطاء اللہ،نیلم برکت علی،فریحہ بشارت،مرزا بیگ،حفضہ چودھری،مہرین دانش،بیگم دلشاد،احمد دلشاد،سیمن،قراۃ العین،عنایہ فاروقی،شہریارفضل،کریم ،صائمہ عمران ،حذیفہ عمران ،احمد اشتیاق،مسزخالدہ، احمد خان،رضوانہ خاتون،نازیہ ،ظفر ،سعد محمود،طاہرہ محمود،مبشرمحمد،شعیب ،عثمان ،صدیق ،ابراہیم ،زبیر،سلیم ،زوہیب،اسامہ،علوینہ ،کریم نوید،شہناز،مشی قادر،فرحان قادر،وحیدہ رحمان،فضل رحمن،آصف،عمار،فریال رسول شامل ہے۔

مزید مسافروں میں ردہ رفاقت ،عبدالراہی ،محمد شہیر،محمد شبیر ،کرن شاہد،اقراء شاہد،سید دانش،ریان ،خالد،کریم ،عائشہ علی،محمد اےسعید،دانش،محمدطاہر،نوشین طاہر،محمدطارق،مہان طارق ،محمد وقاص ،ندا وقاص ،آئمہ وقاص ،وقاص یونس ،حمزہ یونس ،کریم زاہد ،فاطمتہ الزہرہ، عارف زین ،عابد ،زارہ ،ملک محمدذیشان ،نفیس زہرہ شامل تھے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer