فوڈ اتھارٹی نے لاہور کو جعلی دودھ سپلائی کرنیکی بڑی کوشش ناکام بنادی

فوڈ اتھارٹی نے لاہور کو جعلی دودھ سپلائی کرنیکی بڑی کوشش ناکام بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رات کے اندھیرے میں لاہور کو جعلی دودھ سپلائی کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی، دس ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رات گئے ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور کو جعلی دودھ سپلائی کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، جعلی دودھ کا ٹینکر پکڑ کر 10 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کر دیا گیا، جعلی دودھ کا ٹینکر قصور کے گاؤں واں کھاراں میں تیار کر کے لاہور لایا جا رہا تھا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری پر چھاپہ مار کر پاوڈر، گھی اور دیگر خام مال بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ شفیق بھٹی نامی پروڈکشن یونٹ کا مالک فرار ہوگیا، جعلی دودھ کے گاڑھے محلول میں دکانوں پر مزید پانی ڈال کر مقدار کو بڑھایا بھی جانا تھا، دودھ میں اس قدر ملاوٹ کی گئی تھی کہ مشین پر ٹیسٹ کے نتائج بالائی حدوں کو چھو گئے، ملاوٹی دودھ خاموش زہر قاتل اور ہماری نسلوں کا دشمن ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer