ڈینگی مہم پر خطروں کے سائے،ملازمین سڑکوں پر آگئے

ڈینگی مہم پر خطروں کے سائے،ملازمین سڑکوں پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی بھٹی: محکمہ صحت کے ملازمین کا روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری، جب تک برطرف ملازمین بحال نہیں ہوں گے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ڈینگی ملازمین اور ویکسینیٹرز کی جانب سے ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ کی جانب احتجاجی مارچ کیا گیا۔ مارچ کے دوسرے روز بھی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین میں خواتین ورکرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک برطرف ملازمین کو بحال نہیں کیا جائے گا تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہےگا۔ آئندہ احتجاج ڈی جی ہیلتھ آفس کے باہر کیا جائے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:سروسز ہسپتال کیخانب سے پنجاب اسمبلی ارکان کو مفت ادویات کی فراہمی روک دی گئی 

 علاوہ ازیں احتجاجی مظاہرین نے آئندہ سے ڈی جی ہیلتھ آفس کے باہر روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ صحت نے اس سے پہلے ہونے والے احتجاج کے باعث 14 ملازمین کو برطرف کر دیا تھا۔ جس کہ باعث یہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ہے۔