اسرار خان : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 230 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 240 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 83 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 157 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔