انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

 انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا ۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 26 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.14 روپے پر بند ہوا۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،  زرمبادلہ کے زخائر بڑھنے کی وجہ سے روپے پر دباو کم ہوا ہے ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظور کے بعد 1.10 ارب ڈالر ملنے پر روپے کی قدرمیں بہتری ہوگی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کمی سے 280.86 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 15 پیسے مہنگا ہوکر  305.06 روپے، برطانوی پاونڈ  15 پیسے مہنگا ہوکر 357.09 روپے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 76.28 روپے،  سعودی ریال 74.50 روپے پر برقرار رہا۔