کھلے سمندر میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سیلر بھارتی کشتی کے ساتھ تصادم میں شہید

Pakistan Merytime Security Agency, City42, Indian fishers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی روکنے کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کا جوان شہید   ہو گیا۔ دو بھارتی 2 ماہی گیر وں کےسمندر میں ڈوبنے کی اطلاع ہے۔ 

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کے مطابق بھارت کے ماہی گیروں کی  کشتیوں کو پاکستانی سمندری حدود میں گھسنے سے روکنے کے لئے پی ایم ایس اے کے جہاز نے کشتیوں کا پیچھا کیا تو ایک کشتی پی  ایم ایس اے کے جہاز سے ٹکرا گئی۔ اس اچانک تصادم کے نتیجہ میںمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز پر موجود ایک سیلر شہید ہو گیا جبکہ 2بھارتی ماہی گیر سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے۔ تصادم کے نتیجہ میں ماہی گیروں کی کشتی پر موجود تمام افراد  سمندر میں گر گئے۔5 بھارتی ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ، 2لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔