تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔ مولانا فضل الرحمان
سورس: Screen grab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔ 

کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے مرکز میں ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  وہ  ایم کیوایم سے ملاقات کے بعد مطمئن ہو کر جا رہے ہیں۔ ان کی طرف سے باقاعدہ اعلان میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔ تاہم اب حکومت کے اتحادی اس کے ساتھ نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا چکی ہے اور ایم کیو ایم کے ساتھ مکمل ہم اہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان باہر کے مہمانوں کے ذریعے عدم اعتماد کو کاؤنٹر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان اب قوم کےنمائندے نہیں رہے، دیکھتے ہیں کون بدبخت  عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ حالات میں مولانا اور ہم میں بڑی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، فضل الرحمٰن کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم خصوصی حالات سے گزر رہی ہے، 15 سال سے ہمیں دیوارسے لگایا نہیں گیا، بلکہ دیوار کے ساتھ چن دیا گیا ہے،  ہمیں مولانا کی وجہ سے حوصلہ ملا ہے،  حکومت میں ہوتے ہوئے ہمارے 100 سے زائد کارکن لاپتہ ہیں۔