شہری پانی کفایت سے استعمال کریں،وزیراعلی پنجاب کا پیغام

شہری پانی کفایت سے استعمال کریں،وزیراعلی پنجاب کا پیغام
کیپشن: Usman Buzdar Message On Water Day
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پانی ہماری زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہےلیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خدا کی اس انمول نعمت  کی قدر کریں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےپیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے۔ پاکستان قدرتی خزانوں کے ساتھ بہترین آبی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کی ذمے داری ہے کہ وہ پانی کو کفایت سے استعمال کریں۔ آبی وسائل کو بروئے کار لاکر وطن عزیز کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔  پانی کے کم ہوتے ذخائر کو محفوظ بنانا ہم سب کی قومی ذمے داری ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے نئے آبی ذخائر بنانے کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ پانی قیمتی اثاثہ ہے،اسے کسی قیمت پر ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ پانی کا ضیاع روکنے کیلئے ہماری حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے اور  شہریوں کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ پانی کو کفایت سے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز  بنائے جا رہے ہیں، آج کی بچائی ہوئی ایک بوند کل کی نسلوں کے کام آئے گی۔  ورلڈ واٹر ڈے کو منانے کا مقصد عوام میں پانی کی اہمیت ، ضرورت اور افادیت کے بارے میں شعور کو عام کرنا ہے۔