فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن) پر سنگین الزام لگا دیا

Fawad Chaudhry
کیپشن: Fawad Chaudhry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے فوج کیخلاف مہم چلانے کا الزام ن لیگ پر  عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت اورفوج کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے، فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ سپاہی چور کے پیچھے نہیں کھڑا ہوتا۔

سپریم کورٹ کے باہر  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی وزیر حماد اظہر اور بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت اورفوج کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے، فوج اپوزیشن کے ساتھ نہیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، آئینی تقاضا بھی یہی ہے، یہ سارے چور ہیں جبکہ سپاہی چور کے پیچھے کھڑا نہیں ہوتا، اوآئی سی کانفرنس کی سال پہلے تاریخ طے ہوئی ہیں۔اپوزیشن کی تمام کوششیں پاکستان کے مفادات کو زد پہنچانے کی ہیں، عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک آج اپوزیشن کو اجلاس نہ بلانے کی تکلیف ہے، آج اجلاس نہیں ہوا تو 25 مارچ کو ہوجائے گا، مجھے بتائیں جتنی مہم اوآئی سی کے خلاف موجودہ اپوزیشن نے چلائی ہے، اس قدر تو انڈیا نے نہیں چلائی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان بتائیں اسلام کے نام پر ووٹ لیا لیکن اسلام کیلئے کیا کیا ہے؟ عمران خان نے عالمی دنیا میں اسلامو فوبیا سے متعلق مہم کھڑی کی اور اسلامی فلاحی مملکت کیلئے آگے بڑھ رہا ہے،مولویوں نے دین فروشی کے سوا کیا کیا ہے؟ ان مولویوں نے ووٹ کیلئے مذہب کو بیچنے کے سوا کیا کیا ہے؟

اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ قوم پرانے پاکستان کی لوٹا کریسی دیکھ رہی ہے، یا اب ہم صاف ستھرے پاکستان کی جانب کا رہے ہیں ،عوام اور پاکستان ایک جانب اور چوری کا سرمایہ اور سوداگر ایک جانب کھڑے ہیں۔

 مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ 25 تاریخ کے اجلاس کو آئین کی خلاف ورزی کہا جارہا ہے،اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آئین کے تحت بلایا ہے، قرارداد پربات ہوگی حکومت اور اپوزیشن بات کرے گی۔ 63 اے ایک الگ آرٹیکل ہے اس میں تین اور پانچ سال کی نا اہلی کا لکھا ہے، جو لوگ گئے ہیں اور جیسے ہی عمران ان کے ڈیفکٹ ہوگیا، وہ بندا اسی وقت ڈیفکٹ ہوجائے گا۔