سٹی 42: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور اسحاق ڈار کی استنبول میں ملاقات ہوئی
ترجمان افغان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات OIC وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی،پاک افغان دو طرفہ تعلقات، تجارت اور ٹرانزٹ پر گفتگو ہوئی ، امیر خان متقی نے دوطرفہ تعلقات میں عملی تعاون بڑھانے پر زور دیا
اسحاق ڈار نے افغان ٹرانزٹ جیسے بڑے منصوبوں میں پیش رفت پر زور، دیا ،پاک افغان وزرائے خارجہ نے علاقائی منصوبوں پر بھی بات چیت کی،کابل میں افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا