لاہورکالج برائےخواتین میں پوسٹ بجٹ مباحثہ,بہتری کی تجاویز

Post Budget Debate in Lahore College for Women University, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے پوسٹ بجٹ 2023-24 مباحثہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ ہمیں ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور معاشی خودمختاری کے لیے ملک کے قدرتی وسائل پر انحصار کرنا ہو گا اور سیاحت کے فروغ سے معاشی استحکام ممکن ہے
چودھری ظفر محمود وائس پریزیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو خود انرجی بنانی چاہئے تھرڈ پارٹی کو شامل نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پروجیکٹ بیسڈ فنڈز لینے کی ضرورت ہے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کی ضرورت ہے سینئر صحافی سلمان عابد نے کہا کہ
ایس ایم ای پر حکومت نے کوئی پالیسی نہیں دی اس سیکٹر کو بجٹ میں نظر انداز کیا گیا انہوں نے معاشی حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ
اوورسیز پاکستانی کو سہولیات دینے کی ضرورت ہے اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام سے خوراک کا امپورٹ بل کم ہو سکتا ہے پروفیسر نعیم مسعود سینئرتجزیہ نگار نے کہا کہ ملک میں انڈسٹری لگانے کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انوسٹر کو ایمنسٹی دیں۔
مرزا منور حسین ماہر ٹیکس، شاہد ضیاء چیمہ چیف گروتھ اینڈ ایمپلائمنٹ پلاننگ کمیشن،
چودھری ظفر محمو سینئر وائس پریزیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پروفیسر نعیم مسعود سینئرتجزیہ نگار، نجم ولی خان سینئر صحافی اور سلمان عابد سینئر تجزیہ نگار، ڈاکٹر اعجاز احمد سندھو، ڈاکٹر محمد افضل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ڈاکٹر سمیعہ نسرین،چیئرپرسن شعبہ معاشیات نے بھی مباحثے میں شرکت کی۔
تقریب میں مختلف شعبہ جات کے پی ایچ ڈی، ایم فل اور بی ایس کی طالبات نے بھی شرکت کی