عالمی یونیورسٹیوں سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے والوں پر نئی شرط عائد 

عالمی یونیورسٹیوں سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے والوں پر نئی شرط عائد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)عالمی یونیورسٹیوں سے لاء کی ڈگری حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خبر،غیر ملکی لاء گریجویٹس کی ڈگریوں کی ایکوالینس کی نئی پالیسی نافذ کر دی  گئی۔

 تفصیلات کے مطابق غیر ملکی یونیورسٹیوں سے لاء کی ڈگری کیلئے طلباء کو ایکوالینس امتحان دینا ہوگا،غیر ملکی یونیورسٹیوں سے ایل ایل بی، بیرسٹر کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء پر ایچ ای سی کے تحت ایکوالینس امتحان دینے کی شرط عائد کر دی گئی۔ایکوالینس امتحان پاس کرنے کے بعد لاء گریجویٹ ایسسمنٹ امتحان بھی پاس کرنا ہوگا۔

 اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایکوالینس امتحان سے متعلق پالیسی جاری کر دی ہے،غیر ملکی ڈگریوں کی ایکوالینس امتحان کیلئے نصاب بھی تشکیل دے دیا گیا۔