آج شہر کا موسم کیسا ہے؟

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور میں ایک بار پھر گرمی زور پکڑنے لگی،،صبح سویرے ہی سورج اپنے بھرپور جلوے دکھانے لگا ۔گرم مرطوب کرنوں سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

شہر کا درجہ حرارت صبح سویرے زیادہ سے زیادہ 32 کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکاموسم آج گرم رہےگا،پارہ41ڈگری تک جانےکاامکان ہے جبکہ 48 گھنٹوں میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل شہر میں تیز آندھی اورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہو گیا تھا جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا تاہم اب ایک بار پھر گرمی زور پکڑنے لگی ہے۔