بیوی نے شوہر کو چھت سے دھکا دیکر قتل کردیا

بیوی نے شوہر کو چھت سے دھکا دیکر قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) ہربنس پورہ کے علاقے میں بیوی نے اپنی دوست کے ساتھ ملکر خاوند کو چھت سے دھکا دیکر قتل کر دیا، پولیس نے بیوی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہربنس پورہ میں فرحان نامی نوجوان چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا تھا، متوفی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ فرحان نے چھت سے کود کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے فرحان کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ مقتول کے بھائی نے فرحان کی بیوی انعم، اسکی دوست مہوش اور مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق انعم نے اپنی سہیلی اور مالک مکان کے ساتھ ملکر فرحان کو زبردستی چھت سے دھکا دیکر مارا ہے۔ پولیس نے انعم اور سہیلی مہوش کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔