ابر رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی

 ابر رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : شہر لاہور میں ابر رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی چند گھنٹوں کی بارش نے جھل تھل ایک کردیا، ڈی جی واسا لکشمی چوک پہنچے تو عملہ بھی نکاسی آب میں مگن رہا، جہاں واسا افسران نہ پہنچ سکے ادھر پانی گھنٹوں سڑکوں پہ ہی کھڑا رہا۔
 شہر لاہور میں مون سون کی بارش سے شہر کے مختلف علاقے، روڈ اور محلے زیرآب آ گئے۔ لکشمی چوک میں بارش کا پانی جمع ہونے کی اطلاع پر ایم ڈی واسا لکشمی چوک پہنچے۔ ایم ڈی کو دیکھ کر واسا اہلکارنکاسی آب مصروف ہوگئے، لکشمی کے علاقے میں بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہو گیا، سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔موٹر سائیکل اور گاڑیاں بند ہونے لگیں۔بارش کے پانی سے پریشان شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا جب بھی بارش ہو جائے، حکام نکاسی آب کے لیے نکل پڑتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی پہلے نہیں کی جاتی جسکی وجہ سے آب نکاسی بروقت نہیں ہوتی۔