ٹوئٹر نے بیروز گار افراد کی بڑی مشکل حل کردی

ٹوئٹر نے بیروز گار افراد کی بڑی مشکل حل کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر نے بیروز گار افراد کی مشکل کو دیکھتے ہوئے اہم فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق الیکٹرک کاروں  کی سب مشہور کمپنی ٹیسلا   کے مالک ایلن مسک  کی جانب سے ٹویٹر  خریدنے کے بعد زبردست قسم کی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، پہلے ٹویٹر نے لفظوں کی حد کو بڑھایا پھر ٹویٹر کو کمائی کا ذریعہ بنایا اب بیروز گار افراد کو نوکری کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کیلئے زبردست فیچر  متعارف کروانے جا رہا ہے ۔

 رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے ایک  نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کی مدد سے ویریفائیڈ کمپنیاں ملازمت کیلئے آسامیاں پوسٹ کرسکیں گی اور پھر نوکری کے متلاشی افراد اپنی قابلیت کے حساب سے نوکری کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔

  ٹوئٹر کا یہ نیا فیچر سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈاِن کی طرح کام کرے گا جس کی مدد سے کمپنیاں ملازمت کا اشتہار پوسٹ کریں گی اور نوکری کے متلاشی افراد ملازمت حاصل کرنے کے لیے کمپنیوں سے رابطہ کر سکیں گے۔ 

Ansa Awais

Content Writer