پولیس نے میرا انتخابی دفتر بند کروا دیا، شہرام ترکئی کا الزام

Shahram Trakai, NA 20 Election Office, Union Counsel Shewa, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوابی میں این اے 20 سے آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کے سابق وزیر شہرام ترکئی نے الزام لگایا ہے کہ خیبر پختونخوا پویس نے ان کے الیکشن کیمپ پر حملہ کیا اور ان کے پوسٹر پھاڑ دیئے، الیکشن آفس کا درواز توڑ دیا اور وہاں موجود  لوگوں کو  دفتر سے نکال دیا۔ 
۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں جو سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے، شہرام ترکئی نے کہا کہ ہم پر امن شہری ہیں ہمیں تنگ نہ کیا جائے ۔میری چیف جسٹس سے اپیل ہےں کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ ان کا انتخٓبی کیمپ این اے 20کی یونین کونسل شیوہ میں  تھا ۔  ورکرز پر امن ہیں ان  کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔ہمارے الیکشن کمپین کو روکا جا رہا ہے،سیاسی عمل میں حصہ لینا ہمارا حق ہے۔


شہرام خان ترکئی این اے 20 صوابی pic.twitter.com/lVwT8oAadb