لاہور میں کاریں اور کمرشل گاڑیاں چرانے والوں کےپسندیدہ علاقے کون سے ہیں، پولیس ریکارڈ نے سچ بتا دیا

Car Theft in Lahore. Vehicles snatched in Lahore, City42, Lahore, Police record of theft cars, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں کاریں اور کمرشل گاڑیاں چرانے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں۔سال 2023 کے دوران چور لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور گھروں سے 561 کاریں، 2206 کمرشل گاڑیاں لے اڑے۔ لاہور میں کاریں اور کمرشل گاڑیاں چرانے والوں کےپسندیدہ علاقے کون سے ہیں، پولیس ریکارڈ نے سچ بتا دیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 130 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا۔صدر ڈویژن کار چوری کے 119 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔کار چوری کی 101 وارداتوں کے ساتھ اقبال ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ کینٹ ڈویژن سے 82، سٹی ڈویژن سے 69 کاریں چرائی گئیں۔ سول لائنز ڈویژن س کار چوری کے ضمن میں سب سے زیادہ محفوظ علاقہ نکلا۔ سول لائنز ڈویژن سے چور  گزشتہ سال صرف  60 کاریں چرانے میں کامیاب ہوئے۔

کمرشل گاڑیاں چرانے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 528 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔صدر ڈویژن کمرشل گاڑی چوری ہونے کے 472 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔کمرشل گاڑیاں چرانے کی 358 وارداتوں کے ساتھ اقبال ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ کینٹ ڈویژن سے 303، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 285 کمرشل وہیکلز چوری ہوئیں۔ سول لائنز ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 260 مقدمات درج ہوئے۔

کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ اور لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔