معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ

Naseem and Agha Majid Car Firing
کیپشن: Naseem and Agha Majid
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر فائرنگ، فائرنگ کے واقعہ میں نسیم وکی اور آغا ماجد اداکار محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکار سبینہ سینما میں ڈرامہ کر کے  واپس جا رہے تھے۔ راجباہ روڈ پراسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی کار پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ ریل بازار پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حملہ آواروں کی فائرنگ سے کار کے ٹائر برسٹ  ہوئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔  

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا۔ سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد کی فنکار نسیم وکی سے ملاقات کی۔ 

سی پی او فیصل آباد کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔  فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔