وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 25 جنوری کو طلب کر لیا

وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 25 جنوری کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پچیس نکاتی ایجنڈا وزیراعلیٰ پنجاب  کی منظوری کا منتظر، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 25 جنوری کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 25 جنوری کی صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں 25 نکاتی ایجنڈا وزیر اعلی کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ میں تبدیلی، قرض کی فراہمی میں سے بچنے والے پیسے اتھارٹی کے ذیلی کاموں پر خرچ کرنے، ڈسٹرکٹ بھکر میں آرمی ویلفیئر سکیم کے لیے متبادل جگہ، مظفرگڑھ میں نئی تحصیل بنانے اور لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ سیالکوٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بنانے، پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے، بھکر میں تھل یونیورسٹی بنانے، پرائیویٹ وائلڈ لائف بریڈنگ فارم کی نئی فیس اور رجسٹریشن مقرر کرنے، پنجاب میں سو فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی فراہمی، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے چیئرمین کو الاؤسنز اور پرکس دینے سمیت کونسل آف کامن انٹرسٹ کے لیے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کے معاملات بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer