عدالت کے بلانے پر آئی جی نہ آئے،سی ٹی ڈی سربراہ بھی طلب

عدالت کے بلانے پر آئی جی نہ آئے،سی ٹی ڈی سربراہ بھی طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف:شوہر کی بازیابی کیلئے خاتون کی درخواست پر سماعت، سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگر اور دیگر افسران ہائیکورٹ پیش ہوگئے۔ طلبی کے باوجود آئی جی شعیب دستگیر غیر حاضر،عدالت نے سی ٹی ڈی کے سربراہ کو بھی طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کےخاوند کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،سی سی پی اوذوالفقارحمید ، ڈی آئی جی لیگل جوادڈوگر عدالت پیش ہوگئے،ایس پی لیگل شیخ محمدآصف سمیت دیگرافسران عدالت پیش ۔عدالت  نے پولیس کی جانب سےبازیابی کیلئےکئےگئےاقدامات پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


عدالت نے29جنوری کو سی ٹی ڈی لاہور کےسربراہ کوطلب کرلیا، جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں اس طرح کی رپورٹس دیکھنےکیلئےنہیں بیٹھیں،آپ  یہ چکرلوگوں کودےسکتےہیں عدالت کونہیں۔


عدالتی حکم کےباوجودآئی جی پنجاب شعیب دستگیرپیش نہ ہوئے،جسٹس مس عالیہ نیلم نےسکینہ بی بیکی درخواست پرسماعت کی،سرکاری وکیل نےپولیس کی جانب سےبازیابی کےحوالےسےرپورٹ پیش کی،سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مغوی کی بازیابی کےلیےتمام اقدامات اٹھائےہیں،آئی بی،ایف آئی اے سمیت دیگرصوبوں کوبھی خطوط لکھے،بھرپور کوششیں کررہےہیں،بازیابی کیلئےمزیدمہلت کی استدعا ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ایسی رپورٹ سےوہ متاثر ہوتے ہیں جن کوپڑھنا نہیں آتا ،مغوی کام کیا کرتا تھا ۔وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ 
مغوی پراپرٹی ڈیلر تھا ۔


جسٹس عالیہ نیلم کاوکیل سے پھر پوچھا کہ پراپرٹی ڈیلر تھاتوکیا فائلربھی تھا،وکیل نے جواب دیا کہ وہ فائلر نہیں تھا ،کئی لوگ فائلرنہیں ہیں،عدالت نے پھر استفسار کیا کہ دوسروں کوچھوڑیں وہ اغوا نہیں ہوئےاپنی بات کریں،پہلے اپنے کاروبار کاثبوت فراہم کریں،سکینہ بی بی نےخاوند حامداعوان کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سےرجوع کررکھاہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer