آٹا بحران حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

 آٹا بحران حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ /ریحان گل) آٹا بحران حل کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے چار بڑے شہروں میں آٹا چکیوں کو سرکاری گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی بڑی آٹا چکیوں کو بھی گندم دی جارہی ہے، لاہورآٹاچکی آنرزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں2 روپے فی کلوکمی کردی، اب آٹا 68روپے کلو  میں فروخت کیا جائے گا۔

میڈیاسے گفتگو میں لاہورآٹاچکی آنرزایسوسی ایشن کے صدر ملک لیاقت، جنرل سیکرٹری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی حکومت چکیوں کو سستی گندم فراہم کرے گی، آٹا مزید سستا کردیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer