چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق عبدالواسع نامی شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے، ملزم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھی حصہ لیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، باقی ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔