گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر  کروانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر

Vehicles transfer
کیپشن: Vehicles transfer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر کےلئےبائیومیٹرک سسٹم میں 2 ماہ کی ریلیکسیشن دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اوپن لیٹر کی وجہ سےمشکلات کا شکار شہری فروخت کنندہ کے حلف نامے کے بعد اتھارٹی کی اجازت کے بعد پرانے سسٹم کے ساتھ گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرواسکیں گے۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلئے بائیومیٹرک میں نرمی کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اورمحکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلانے والوں کو 2 ماہ میں اپنی گاڑیاں نام کروانے کےلئے سمری حکومت کو بھجوا دی۔

گاڑی اپنے نام کروانے کےلئے فروخت کنندہ کا حلف نامہ کے ساتھ ایم اراے کی منظوری درکارہوگی جسکے بعد ایم اراے کی منظوری ہوگی اورٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑی خریدارکے نام ٹرانسفر ہوجائے گی۔

گاڑی ٹرانسفر کرواکر اپنے نام کروانے والےخریدار کی بائیو میٹرک کروائی جائے گی۔شوروم مالکان اور عوام کی جانب سے رولز میں نرمی کےلئے درخواست کی گئی تھی۔حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں 2ماہ کے لئے پرانے سسٹم پر ٹرانسفر کا عمل شروع کیا جائے گا۔