بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی سرِ دست ممکن نہیں

PTI, Cypher Case, Imran Khan, Supreme Court, NAB, Toshakhana Case, 190 million pounds case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور ہونے کے بعد  بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، انہیں نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو  نے دو دیگر سنگین مقدمات میں بھی گرفتار کر رکھا ہے۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی تین سال قید سزا کو معطل کر دیا تھا اور ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ آج سپریم کورٹ نے بھی سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی  لیکن عمران خان کی جیل سے رہائی سرِ دست ممکن نہیں ہے۔ 
نیب نے مزید دو ریفرنسز میں عمران خان کو گرفتار کر رکھا ہے، جس میں ایک توشہ خانہ کا ریفرنس ہے جسے  احتساب عدالت میں دائر کیا گ جا چکا ہے جبکہ دوسرا 190 ملین پاؤنڈ کیس ہے، دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آنے تک بانی پی ٹی آئی کو مذکورہ بالا دو ضمانتوں کی بنا پر رہائی نہیں مل سکتی۔