اسمبلی نہیں ٹوٹ سکتی !!

Punjab assembly,speaker,statement,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ جاری شدہ اجلاس کے دوران نیا اجلاس نہیں بلایاجاسکتا،گورنر نے خط میں اعتماد کا ووٹ لینے کی بات کی تھی۔کل اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی ۔

 سپیکر سبطین خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے خط کا جواب دیدیاہے۔ گورنر پنجاب غیرقانونی احکامات جاری نہ کریں،کسی کو وزارت دینا،نہ دینا گورنر کا کام نہیں،چوہدری شجاعت حسین ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ ہم عوام کے پاس جانا چاہ رہے ہیں۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان  نے کہا ہے کہ گورنر نے ایک لیٹر لکھا ووٹ آف نو کونفیڈنس اور کونفیڈنس کے حوالے سے،چوہدری شجاعت حسین کا پنجاب اسمبلی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ایک سیشن کے دوران اجلاس نہیں بلوایا جا سکتا،آج میں پھر گورنر کو خط لکھ رہا ہوں،میں نے اس بلڈنگ کی عزت کا خیال رکھنا ہے۔

 کوئی چیز نا سیز ہوگی نا سیل ہوگی،تحریک عدم کی کارروائی جنوری کے پہلے ہفتہ تک ممکن ہے،ہمارا خط تیار ہے صدر کے لیے،وقتی طور پر خط روک دیا ہے،اگر سی ایم کو ڈی نوٹیفائی کرتے تو میں صدر کو خط لکھتا،ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں ٹوٹیں اور ہم عوام کے پاس جائیں،عدم اعتماد آ چکا ہے تو اسمبلی فوری تحلیل نہیں بلکہ اس پر کارروائی مکمل ہوگی،جس دن میرے خلاف ووٹنگ ہوگی اس دن میں چیئر نہیں کرونگا ۔