امریکی فوج کا کورونا وائرس کے تمام ویرئنٹس کیخلاف سپر ویکسین تیار کرنیکا دعویٰ

US Army claim about Super Vaccine
کیپشن: US Army
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کے فوجی سائنسدانوں نے اومیکرون سمیت کورونا وائرس  کے تمام ویرئنٹس کے خلاف موثر '' سپر ویکسین '' تیار کرلی ہے۔
امریکی دفاعی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق '' سپر ویکسین '' کے جانوروں پر کئے جانے والے تمام تجربات کامیاب رہے ہیں اور اب انسانی تجربات جاری ہیں، جس کے نتائج آنے کے بعد آئندہ کچھ ہفتوں میں ''سپر ویکسین'' کی تیاری کا اعلان کردیا جائے گا۔

ڈیفنس ون میگزین کے مطابق ویکسین والٹر ریڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں دو سال کی ریسرچ کے بعد ویکسین تیار کی گئی ہے جو اومیکرون سمیت کورونا کے تمام ویرئنٹس کے لئے موثرترین مانی جارہی ہے۔ والٹر ریڈ انفکشئیس ڈبزیز برانچ کے ڈائریکٹر کاوون مودگراڈکا کہنا ہے کہ انسانی رضاکاروں پر تجربات کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے اور نتائج حوصلہ افزا رہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ویکسینز کے برعکس ہمارے انسٹی ٹیوٹ میں ویکسین کی تیاری کے لئے فٹ بال کی شکل کی پروٹین استعمال کی گئی جو وائرس کی 24 اقسام کے خلاف  کارگر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروٹین کے استعمال سے سائنسدانوں کو کورونا وائرس میں مختلف تبدیلیوں کو جانچنے میں مدد ملی۔ انسانی تجربات میں ضرورت سے زیادہ تاخیر اس لئے ہوئی کیونکہ اس کے ایسے انسانی رضاکاروں کی ضرورت تھی جنہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو یا ویکسین  اور بوسٹر ڈوزلگوانے کےبعد وہ  کورونا کے کسی بھی ویرئنٹ سے متاثر ہوچکا ہو۔ 
انہوں نے واضح کیا کہ سپر ویکسین کی تیاری کے بعد ہر امریکی شہری خواہ اس نے کوئی بھی ویکسین لگوائی ہو یہ ویکسین لازمی لگوانی پڑے گی۔