لیسکو کا چھاپہ، فارم ہاؤس پر بجلی  چوری پکڑی گئی

لیسکو کا چھاپہ، فارم ہاؤس پر بجلی  چوری پکڑی گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو کی راوی سائفن کے علاقے میں کارروائی، بجلی کی چوری پکڑی گئی۔
ایکسیئن شالامار محمد علی رضا کی زیر نگرانی لیسکو ٹیم نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ فارم ہاؤس پر لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔
چوری کی بجلی فارم ہاؤس پر موجود ٹیوب ویل کو سپلائی کی جارہی تھی۔  ترجمان کے مطابق  لیسکو حکام نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔