ٹی ایل پی کے حملے کے دوران تھانے سے غائب ہوناافسر کو مہنگاپڑگیا

ٹی ایل پی کے حملے کے دوران تھانے سے غائب ہوناافسر کو مہنگاپڑگیا
کیپشن: TLP ATTACK POLICE STATION
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)تھانے پر حملے کے وقت غیر حاضر کیوں نہیں تھے، کالعدم تحریک لبیک کے حملے کے دوران غیر حاضر ہونے پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نوانکوٹ انسپکٹر قمر ساجد کو معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سی آئی اے نے انچارج انویسٹی گیشن کو معطل کیا ہے۔جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شیر محمد پاشا کو نیا انچارج انویسٹی گیشن تعینات کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق قمر ساجد تحریک لبیک کے تھانے پر حملے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد تھانے پہنچے، جس پر ایس ایس پی سی آئی اے نے انچارج انویسٹی گیشن کو معطل کردیا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں  میں ہونے والے کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں  تصادم ہوا تھا،ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح مظاہرین نےنواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا۔حملے کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکار تھانے میں محصور ہوگئے، جنہوں نے دفاعی طور پر مظاہرین کو پیچھے دھکیلا۔ مظاہرین ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغوا کرکے اپنے مرکز لے گئے ہیں۔

 پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ آپریشن مسجد یا مرکز کے خلاف نہیں تھا۔پولیس نے طاقت کا مظاہرہ اپنے دفاع میں کیا۔مظاہرین نے پچاس ہزار لیٹر پیٹرول کا ٹینکر بھی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔مظاہرین نے پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے بھی حملے کئے۔،تصادم کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت مظاہرین بھی زخمی ہوئے ۔مظاہرین نے پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے بھی حملے کئے۔

یاد رہے کہ سی سی پی او آفس میں زخمی اہلکاروں کو مالی امداد کے چیکس دینے کی تقریب ہوئی،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے دفترمیں 103زخمی اہلکاروں میں چیکس دئیے تھے،زخمی کانسٹیبل اسرار احمد اور کانسٹیبل ادریس احمد کو ایک ایک لاکھ مالیت کے امدادی چیکس دئیے گئے۔انسپکٹر عمران محبوب، انسپکٹر آصف عطاء، انسپکٹر توقیر انجم کو بھی چیکس دئیے گئےہیں۔سب انسپکٹر محمد زبیر، محمد نعیم ،تنویر، جاوید اختر میں چیکس تقسیم کئے مجموعی طور پر 103 شدید زخمیوں میں چیکس تقسیم کئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer