پاکستان عوامی تحریک کا وزیراعظم عمران خان کو خط ، بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان عوامی تحریک کا وزیراعظم عمران خان کو خط ، بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا،خط میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ٹیکس گزار تاجروں کےلئے خصوصی مالی پیکج کا اعلان کرے۔
تفصٰلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورنے وزیراعظم عمران خان کو لکھے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکس گزار تاجروں کےلئے خصوصی مالی پیکج کا اعلان کرے۔ خط کے متن کے مطابق ریاست اور ٹیکس گزار تاجروں کے درمیان اعتماد بحال کرنے کا بہترین موقع ہے ۔

ٹیکس گزاروں کی مالی مدد سے ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب ملے گی۔ تمام بنکوں کو چھوٹے دوکانداروں کو ماہانہ بنیاد پر اوور ڈرافٹ دینے کی ہدایت کی جائے۔ معاشی بحران کم کرنے کےلئے ٹیکس گزارتاجر طبقہ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

متن کے مطابق ٹیکس گزار تاجروں اور صنعت کاروں کو تین ماہ ٹیکسوں سے پاک بجلی،گیس کے بل بھجوائے جائیں ۔ بجلی اور گیس کے بل آسان اقساط میں ادا کرنے کی سہولت دی جائے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاؤن طویل ہونے سے معاشی بحران سنگین صورتحال اختیارکرنےلگا،اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کی قیادت معاشی بحران سےپریشان ہوگئے۔ کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاؤن طویل ہونے سے معاشی بحران بڑھ گیا، حالات کی سنگینی دیکھ کراعظم کلاتھ مارکیٹ کےسینئر قائدین شدید پریشان ہوگئے۔

صدر لاہورکراچی بلاک ملک زمان نصیب کی زیر صدارت تاجرقائدین کا اہم اجلاس ہوا، ملک زمان نصیب نےکہا کہ تاجر تنخواہیں،بل،کرائے اور ٹیکس دینے سےقاصر ہیں،حکومت ایس او پیز کیساتھ مارکیٹس کھولنے دے۔
اعظم مارکیٹ کےسینئر قائدین خواجہ اعجازاورجاوید نے کہا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ کیلئےبارہ سینٹائزر گیٹ،جراثیم کش سپرے مشینیں،اور سینکڑوں سیںناٹائزر خریدے گئےہیں،حکومت حفاظتی تدابیر کیساتھ مارکیٹ کھولنے کی اجازت دے۔
تاجروں نےکہا کہ حکومت معاشی بحران کی سنگینی کا ادراک کرے ، مارکیٹس وبازار نہ کھلے تو امن وامان کا مسئلہ سنگین ہو جائےگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer