کھجور اور دوسرے پھلوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ

dates forming experiment
کیپشن: dates forming
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کی سماجی تنظیم کے جوانوں نے تھرپارکر میں کھجور اور دوسرے پھلوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ اس کامیابی سے تھر واسیوں کی غذائی قلت کا بھی خاتمہ ہوگا اور ان کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔

تین برس قبل کراچی کے باہمت نوجوانوں نے تھر کی تحصیل ڈاہلی، کلوئی اور مٹھی میں کھجور، انار اور بیر کے چھوٹے درخت لگائے تھے جو اب بڑے ہو کر پھل دینے لگے ہیں۔ اس کامیاب تجربہ کے بعد مرکزی شاہراہوں اور تھر کی تمام تحصیلوں میں کھجور کی مختلف اقسام اور دوسرے پھلوں کی کاشت کی گئی۔
سماجی تنظیم کے مطابق پھلوں کی کاشت کا یہ منصوبہ تھر کی تقدیر بدل دے گا۔ تھر میں کھجور اور دوسرے پھلوں کی پیداوار سے نہ صرف خواتین بلکہ کمزور بچوں میں بھی غذائی کمی دور ہوگی اور وہ صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔
کھجور کی کامیاب کاشت سے تھر میں ایک زرعی انقلاب آئے گا اور چند برسوں میں نہ صرف یہاں کا کسان اور کاشتکار خوشحال ہوگا بلکہ وہ لوگ جو صرف بارش کے آسرے پر فصلیں کاشت کیا کرتے تھے، ان کو مستقل روزگار ملے گا اور معیشت کا پہیہ رواں دواں ہوگا۔