بازاروں میں خریداروں کا رش،احتیاطی تدابیر نظر انداز

بازاروں میں خریداروں کا رش،احتیاطی تدابیر نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: انارکلی اور دھرم پورہ بازار میں دن بھر عید شاپنگ زور شور سے جاری رہی،خواتین'بچوں 'نوجوانوں کی بڑی تعداد نے عید شاپنگ کیلئے اپنے سب سے پسندیدہ بازار انارکلی اور دھرم پورہ بازار کا رخ کیا مگر کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے شہری اور تاجر سنجیدہ نظر آئے۔


عید الفطر کے باعث انارکلی بازار میں روایتی رونق کی جھلک نظر آئی، انارکلی بازار میں عید شاپنگ عروج پر پہنچ گئی،فیملیز کی بڑی تعداد نے انارکلی بازار کا رخ کیا جہاں لڑکیاں مہندی'چوڑیاں'دیدہ زیب ملبوسات خریدتی رہیں تو بچے دلکش ڈیزائنوں کے ریڈی مید گارمنٹس خرید کر عید شاپنگ مکمل کرتے رہے،نوجوانوں نے پینٹ 'شرٹس کی دوکانوں کا رخ کیا۔


اسی طرح خواتین کی بڑی تعداد دھرم پورہ بازار سے سستے اور معیاری  ریڈی میڈ سوٹ خریدتی رہیں ،خواتین کا کہنا تھا کہ درزیوں کے نخرے اٹھانے سے بہتر ہے کہ ریڈی میڈ گارمنٹس خرید لیں مگر شاپنگ کے دوران تاجر برادری اور شہریوں نے کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیے رکھا۔


انارکلی اور دھرم پورہ بازار کے تاجران نے کہا کہ عید الفطر کے بعد لاک ڈائون کی بجائے حکومت تجارتی سرگرمیوں کو جاری وساری رکھے تاکہ لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہوسکے۔

دوسری جانب عید تعطیلات میں سیف سٹی اتھارٹی میں مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گی،کیسزمیں ویڈیوزبھی جاری کی جائیں گی،،جبکہ ای چالاننگ کا عمل بھی جاری رکھا جائےگا،عید تعطیلات میں آئی سی تھری سنٹربدستور کام جاری رکھے گا اور تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کےلیےخصوصی شفٹیں کام کریں گی،کیسزمیں شہادت کی ویڈیو جاری کرنے والا خصوصی سیل پولیس انویسٹی گیشن آفیسرزچھٹیوں میں بھی موجود رہےگا۔

ویڈیوزصبح 9سے شام 5بجے تک مہیا کی جائیں گی،ایمرجنسی کی صورت میں24گھنٹے ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرعید تعطیلات میں بھی ای چالاننگ کا عمل بھی جاری رہےگا،،کیمروں کی مدد سے شہر بھر میں آپریشن اینڈ مانیٹرنگ کا عمل 24گھنٹے جاری رہےگا،،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer