ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا 

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن علی)  پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج ہوگا۔

 اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اجلاس میں 18 مارچ کو پیش کیے جانے والے بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔

 حکومتی اور اپوزیشن بینچوں نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ رواں اجلاس میں پنجاب کا ایک سالہ بجٹ پاس کرایا جائے گا۔

 دوسری جانب نامزد اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا میڈیا پر سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ پنجاب میں ایسی حکومت ہے جس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ آرٹیکل 126کے تحت 9 ماہ کا بجٹ پیش ہی نہیں کر سکتے۔ 

 اس حکومت کے پاس تو 4 ماہ کے بجٹ کا اختیار تھا۔ موجودہ دور فسطانیت کا دور ہے، صاف ستھرا  پنجاب پر عمل درآمد زیرو ہے۔ رمضان نگہبان پیکج کا ایک بیگ اٹھا کر تصویر بنا رہے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے حکومت بجٹ پاس نہ کر سکے۔