ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن:پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی،ایک ڈاکو ہلاک،تین فرار

جوہر ٹاؤن:پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی،ایک ڈاکو ہلاک،تین فرار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)جوہر ٹاؤن میں دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ناکام، مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا،شہری زخمی ہو گیا۔
 شہری اب کہیں محفوظ نہیں،شہر میں بڑھتی وارداتوں سے کوئی محفوظ نہیں،کاروباری افراد بھی عدم تحفظ کا شکار،ڈاکو راہگیروں کے بعد رات کو کھلنے والے بزنس پر بھی لوٹ مار کرنے لگے، نہ چھوٹا کاروبار دیکھتے ہیں نہ بڑا،موقع ملا لوٹ لیا۔

جوہر ٹاؤن میں بھی گزشتہ رات چا ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی،دودھ کی دکان پر ہونے والے واردات میں مزاحمت پر شہری زخمی ہوگیا،جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مارا گیا، مارے گئے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ ہلاک ڈاکو کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔زخمی شہری کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔