پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لاہور ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد

پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لاہور ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے سب سے بڑے ثقافتی ادارے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام لاہور ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
صدیوں سے ڈرامے کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اس فیسٹیول میں لاہور کی سرکاری و نجی جامعات نے اپنے اپنے ڈرامے پیش کیے۔ ڈرامہ فیسٹیول میں اردو زبان وادب اور شوبز سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منعقدہ لاہور ڈرامہ فیسٹیول میں فارمین کرسچن کالج، یونیورسٹی آف دی پنجاب، فاسٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، سپرئیر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کی ڈراموں ٹیموں نے اپنے اپنے ڈراموں کے ذریعے مقابلہ جات میں شمولیت اختیار کی۔
لاہور ڈرامہ فیسٹیول کے مقابلوں میں مشہور شوبز شخصیات جن میں  اورنگ زیب لغاری، سبطِ حسن اور راشد محمود نے ججز کے فرائض سر انجام دئیے۔یونیورسٹیز کی ڈرامہ ٹیموں نے سماجی و معاشرتی حالات کے علاوہ دیگر دلچسپ موضوعات پر ڈرامے پیش کر کے حاضرین و سامعین کے دل موہ لیے۔لاہور ڈرامہ فیسٹیول میں لاہور شہر اور پنجاب کی دھرتی کے کونے کونے سے مہمان اور شائقین نے بھرپور شرکت کر کے فیسٹیول کی رونق کو چار چاند لگائے۔
ڈرامہ فیسٹیول کے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک تھے۔ ادارہ پنجاب آرٹس کونسل کےایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چوہدری نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور بطور میزبان آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور ڈرامہ فیسٹیول کے منتظم پنجاب آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل احمد رانا تھے۔ مقابلہ جات میں FAST یونیورسٹی کی ڈرامہ ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن سپریئر یونیورسٹی کی ڈرامہ ٹیم نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن  UVAS یونیورسٹی نے حاصل کی۔
پروگرام کے آخر میں تمام شرکا ٹیموں کو یادگاری سندیں پیش کی گئیں۔ مزید برآں مہمان گرامی اور ججز کو سونئیر بھی پیش کیے گئے۔اختتام پر منتظم اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل احمد رانا نے تمام شائقین اور شرکا کے ساتھ ساتھ پنجاب آرٹس کونسل کی جملہ انتظامی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس کامیاب لاہور ڈرامہ فیسٹیول کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر