ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس کھلی کچہری میں خود شہریوں کی شکایات سنیں اور حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے سائلین کو مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی . انہوں نے موقع پر ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو شہریوں کے مسائل مقررہ ٹائم لائن میں حل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا فی الفور ازالہ کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کی کھلی کچہری کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے خود بھی سائلوں کے مسائل اورر شیاکات خوش اخلاقی سے نسیں اور اپنے ماتحت عملہ کو خوش اخلاقی سے فرائض کی ادائیگی کا عملی نمونہ پیش کیا۔