لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا  

Rain,Lahore,Punjab,weather forcast
کیپشن: Rain in Lahore,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رات کو شروع ہونے والی بارش نے لاہور میں جل تھل ایک کردیا۔ 

 اس کے ساتھ ٹھنڈی تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا، پری مون سون بارشوں کے اس سپیل کو شہری خوب انجوائے کررہے ہیں۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ سمیت دیگر کئی شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو کہ آئندہ دو دن جاری رہے گا، اس دوران درجہ حرارت بھی کم رہے گا  جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔